25 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نےتیسری نسل کےفاتح 110 میزائیل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔

ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق وزير دفاع بریگیڈيئر جنرل احمد وحیدی نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز تیسری سیریز کے فاتح 110 میزائل ک اکامیاب تجریہ کیاگیا۔

یہ میزائل ایرانی ماہرین نے تیارکیاہے اوردنیامیں موجود کسی بھی میزائل سےاس کی کاپی نہیں کی گئی ہے۔وزیر دفاع نے بتایا کہ درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے فاتح میزائل کا ایندھن جامد (Solid) ہے اور دوسری سیریز کے میزائلوں کےمقابلے میں یہ زیادہ فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔اس میزائل کی لمبائی 29 میٹر اور اس کاوزن ساڑھے تین ٹن ہے۔وزیردفاع جنرل وحیدی سے کہا گیا کہ "امریکہ نے ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے کویت کو نئے میزائل دیئے ہیں" تو انھوں نے کہا: کویت ایران کے لئے خطرہ نہیں ہے اور کویت سے ہمارے دوستانہ تعلقات ہيں اور امریکہ علاقے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ خطے کے ممالک کو ایران سےخوف زدہ کرنے کے لئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110